التين
The Fig • 8 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
2اور طور سِینِین کی.[1]
3اور اس امن والے شہر کی.[1]
4یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.[1]
5پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.[1]
6لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.[1]
7پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.[1]
8کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.[1]