الفاتحة
The Opening • 7 ayahs • Meccan
1شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔[1]
2سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے[1] جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔[2]
3بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔[1]
4بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔[1]
5ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔[1]
6ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔[1]
7ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا[1] ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی[2] (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔