العلق
The Clot • 19 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.[1]
2جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]
3تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.[1]
4جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]
5جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.
6سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.
7اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.
8یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.
9(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.
10جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]
11بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.[1]
12یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]
13بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.[1]
14کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.[1]
15یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.[1]
16ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.[1]
17یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.
18ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.[1]
19خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا۔