Ash-Shams

الشمس

The Sun15 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا﴿١

1قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا﴿٢

2قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا﴿٣

3قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا﴿٤

4قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا﴿٥

5قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]

وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا﴿٦

6قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]

وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا﴿٧

7قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]

فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا﴿٨

8پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا﴿٩

9جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا﴿١٠

10اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ﴿١١

11(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا﴿١٢

12جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]

فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا﴿١٣

13انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا﴿١٤

14ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا﴿١٥

15وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]

RELATED SURAHS