Al-A'la

الأعلى

The Most High19 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى﴿١

1اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]

ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ﴿٢

2جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]

وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ﴿٣

3اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]

وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ﴿٤

4اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ﴿٥

5پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ﴿٦

6ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ﴿٧

7مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ﴿٨

8ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]

فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ﴿٩

9تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ﴿١٠

10ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى﴿١١

11(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]

ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ﴿١٢

12جو بڑی آگ میں جائے گا.

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ﴿١٣

13جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ﴿١٤

14بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]

وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ﴿١٥

15اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا﴿١٦

16لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ﴿١٧

17اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]

إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ﴿١٨

18یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ﴿١٩

19(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

RELATED SURAHS