At-Tariq

الطارق

The Night Comer17 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ﴿١

1قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ﴿٢

2تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ﴿٣

3وه روشن ستاره ہے.[1]

إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ﴿٤

4کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ﴿٥

5انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.

خُلِقَ مِن مَّآءٖ دَافِقٖ﴿٦

6وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.[1]

يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ﴿٧

7جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ﴿٨

8بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]

يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ﴿٩

9جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.[1]

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٖ وَلَا نَاصِرٖ﴿١٠

10تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.[1]

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ﴿١١

11بارش والے آسمان کی قسم![1]

وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ﴿١٢

12اور پھٹنے والی زمین کی قسم![1]

إِنَّهُۥ لَقَوۡلٞ فَصۡلٞ﴿١٣

13بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.[1]

وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ﴿١٤

14یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.[1]

إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدٗا﴿١٥

15البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.[1]

وَأَكِيدُ كَيۡدٗا﴿١٦

16اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.[1]

فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا﴿١٧

17تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

RELATED SURAHS