البروج
The Great Stars • 22 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1برجوں والے آسمان کی قسم![1]
2وعده کیے ہوئے دن کی قسم![1]
3حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم![1]
4(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.[1]
5وه ایک آگ تھی ایندھن والی.[1]
6جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.[1]
7اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.
8یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے.[1]
9جس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.
10بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.
11بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.
12یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.[1]
13وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.[1]
14وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.
15عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.[1]
16جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے.[1]
17تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟[1]
18(یعنی) فرعون اور ثمود کی.[1]
19(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.
20اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.[1]
21بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.
22لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).[1]