Al-Inshiqaq

الانشقاق

The Splitting Open25 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ﴿١

1جب آسمان پھٹ جائے گا.[1]

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ﴿٢

2اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]

وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ﴿٣

3اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]

وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ﴿٤

4اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ﴿٥

5اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.

يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ﴿٦

6اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]

فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ﴿٧

7تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا﴿٨

8اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا﴿٩

9اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.[1]

وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ﴿١٠

10ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.

فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا﴿١١

11تو وه موت کو بلانے لگے گا.[1]

وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا﴿١٢

12اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.

إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا﴿١٣

13یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.[1]

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ﴿١٤

14اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.[1]

بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا﴿١٥

15کیوں نہیں[1] ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.[2]

فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ﴿١٦

16مجھے شفق کی قسم[1] ! اور رات کی!

وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ﴿١٧

17اور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ﴿١٨

18اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.[1]

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ﴿١٩

19یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]

فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ﴿٢٠

20انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩﴿٢١

21اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ﴿٢٢

22بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.[1]

وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ﴿٢٣

23اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.[1]

فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴿٢٤

24انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ﴿٢٥

25ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.

RELATED SURAHS