Al-Ghashiyah

الغاشية

The Overwhelming26 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ﴿١

1کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]

وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ﴿٢

2اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]

عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ﴿٣

3(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]

تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ﴿٤

4وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ﴿٥

5اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]

لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ﴿٦

6ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]

لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ﴿٧

7جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.

وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ﴿٨

8بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.

لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ﴿٩

9اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ﴿١٠

10بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.

لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ﴿١١

11جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.

فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ﴿١٢

12جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.

فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ﴿١٣

13(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.

وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ﴿١٤

14اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).

وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ﴿١٥

15اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.

وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ﴿١٦

16اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ﴿١٧

17کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ﴿١٨

18اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]

وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ﴿١٩

19اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]

وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ﴿٢٠

20اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]

فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ﴿٢١

21پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]

لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ﴿٢٢

22آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ﴿٢٣

23ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ﴿٢٤

24اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]

إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ﴿٢٥

25بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.

ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم﴿٢٦

26پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]

RELATED SURAHS