Ar-Rahman

الرحمن

The Most Merciful78 ayahsMedinan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلرَّحۡمَٰنُ﴿١

1رحمٰن نے.

عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ﴿٢

2قرآن سکھایا.[1]

خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ﴿٣

3اسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]

عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ﴿٤

4اور اسے بولنا سکھایا.[1]

ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ﴿٥

5آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]

وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ﴿٦

6اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ﴿٧

7اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]

أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ﴿٨

8تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]

وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ﴿٩

9انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ﴿١٠

10اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ﴿١١

11جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]

وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ﴿١٢

12اور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿١٣

13پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ﴿١٤

14اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]

وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ﴿١٥

15اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿١٦

16پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ﴿١٧

17وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿١٨

18تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ﴿١٩

19اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ﴿٢٠

20ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٢١

21پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ﴿٢٢

22ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٢٣

23پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ﴿٢٤

24اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٢٥

25پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ﴿٢٦

26زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ﴿٢٧

27صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٢٨

28پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ﴿٢٩

29سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٣٠

30پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ﴿٣١

31(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٣٢

32پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ﴿٣٣

33اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٣٤

34پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ﴿٣٥

35تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٣٦

36پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ﴿٣٧

37پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٣٨

38پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ﴿٣٩

39اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٤٠

40پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ﴿٤١

41گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٤٢

42پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ﴿٤٣

43یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ﴿٤٤

44اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٤٥

45پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ﴿٤٦

46اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٤٧

47پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ﴿٤٨

48(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٤٩

49پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ﴿٥٠

50ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٥١

51پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ﴿٥٢

52ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٥٣

53پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ﴿٥٤

54جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٥٥

55پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ﴿٥٦

56وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٥٧

57پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ﴿٥٨

58وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٥٩

59پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ﴿٦٠

60احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٦١

61پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ﴿٦٢

62اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٦٣

63پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

مُدۡهَآمَّتَانِ﴿٦٤

64جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٦٥

65بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ﴿٦٦

66ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٦٧

67پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ﴿٦٨

68ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٦٩

69کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ﴿٧٠

70ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٧١

71پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ﴿٧٢

72(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٧٣

73پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ﴿٧٤

74ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٧٥

75پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ﴿٧٦

76سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴿٧٧

77پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ﴿٧٨

78تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.

RELATED SURAHS