الواقعة
The Event • 96 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1جب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]
2جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
3وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]
4جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
5اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]
6پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
7اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]
8پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
9اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]
10اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]
11وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
12نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
13(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
14اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]
15یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
16ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]
17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
18آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
19جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]
20اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
21اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
22اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.
23جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]
24یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.
25نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.
26صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]
27اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]
28وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.
29اور تہ بہ تہ کیلوں.
30اور لمبے لمبے سایوں.[1]
31اور بہتے ہوئے پانیوں.
32اور بکثرت پھلوں میں.
33جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]
34اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]
35ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
36اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]
37محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]
38دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.
39جم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]
40اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]
41اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے[1]
42گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).
43اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]
44جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]
45بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]
46اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.
47اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.
48اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]
49آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.
50ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.
51پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!
52البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.
53اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.[1]
54پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.
55پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]
56قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.[1]
57ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]
58اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.
59کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]
60ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا[1] ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.[2]
61کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.[1]
62تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟[1]
63اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.
64اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]
65اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]
66کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.[1]
67بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.
68اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.
69اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟
70اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟[1]
71اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.
72اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟[1]
73ہم نے اسے سبب نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.[2]
74پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.
75پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.[1]
76اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.
77کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]
78جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے[1]
79جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]
80یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.
81پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]
82اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
83پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.
84اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]
85ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]
86پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.
87اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]
88پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]
89اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.
90اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]
91تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.
92لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]
93تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.
94اور دوزخ میں جانا ہے.
95یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.
96پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]