الليل
The Night • 21 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]
2اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.[1]
3اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.[1]
4یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.[1]
5جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).[1]
6اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.[1]
7تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.[1]
8لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.[1]
9اور نیک بات کی تکذیب کی.[1]
10تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.[1]
11اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.[1]
12بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]
13اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.[1]
14میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.
15جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.
16جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.[1]
17اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.[1]
18جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.[1]
19کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.[1]
20بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.[1]
21یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]