الماعون
The Small Kindnesses • 7 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟[1]
2یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]
3اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.[1]
4ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
5جو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]
6جو ریاکاری کرتے ہیں.[1]
7اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]