Ad-Duha

الضحى

The Morning Hours11 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلضُّحَىٰ﴿١

1قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]

وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ﴿٢

2اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ﴿٣

3نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]

وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ﴿٤

4یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]

وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ﴿٥

5تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]

أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ﴿٦

6کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]

وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ﴿٧

7اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]

وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ﴿٨

8اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]

فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ﴿٩

9پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ﴿١٠

10اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]

وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ﴿١١

11اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]

RELATED SURAHS