Al-Balad

البلد

The City20 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ﴿١

1میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں.[1]

وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ﴿٢

2اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں.[1]

وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ﴿٣

3اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی.[1]

لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ﴿٤

4یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے.[1]

أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ﴿٥

5کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟[1]

يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا﴿٦

6کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ.[1]

أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ﴿٧

7کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟[1]

أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ﴿٨

8کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.[1]

وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ﴿٩

9اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں بنائے).[1]

وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ﴿١٠

10ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.[1]

فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ﴿١١

11سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا.[1]

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ﴿١٢

12اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟.

فَكُّ رَقَبَةٍ﴿١٣

13کسی گردن (غلام ،لونڈی) کو آزاد کرنا.

أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ﴿١٤

14یا بھوک والے دن کھانا کھلانا.

يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ﴿١٥

15کسی رشتہ دار یتیم کو.

أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ﴿١٦

16یا خاکسار مسکین کو.[1]

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ﴿١٧

17پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے[1] اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.[2]

أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ﴿١٨

18یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے).

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ﴿١٩

19اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.

عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ﴿٢٠

20انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری[1] ہوئی ہوگی.

RELATED SURAHS