التكوير
The Overthrowing • 29 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
2اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.[1]
3اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.[1]
4اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]
5اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.[1]
6اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.[1]
7اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.[1]
8اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.
9کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟[1]
10اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.[1]
11اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.[1]
12اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.
13اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.
14تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.[1]
15میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.
16چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.[1]
17اور رات کی جب جانے لگے.[1]
18اور صبح کی جب چمکنے لگے.[1]
19یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]
20جو قوت واﻻ ہے[1] ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.
21جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین[1] ہے.
22اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.[1]
23اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.[1]
24اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.[1]
25اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.[1]
26پھر تم کہاں جا رہے ہو.[1]
27یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.
28(بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.
29اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.[1]