Al-Infitar

الانفطار

The Cleaving19 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ﴿١

1جب آسمان پھٹ جائے گا.[1]

وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ﴿٢

2اور جب ستارے جھڑ جائیں گے.

وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ﴿٣

3اور جب سمندر بہہ نکلیں گے.[1]

وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ﴿٤

4اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.[1]

عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ﴿٥

5(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.[1]

يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ﴿٦

6اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.[1]

ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ﴿٧

7جس (رب نے) تجھے پیدا کیا،[1] پھر ٹھیک ٹھاک کیا[2]، پھر (درست اور) برابر بنایا.[3]

فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ﴿٨

8جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.[1]

كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ﴿٩

9ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.[1]

وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ﴿١٠

10یقیناً تم پر نگہبان عزت والے.

كِرَامٗا كَٰتِبِينَ﴿١١

11لکھنے والے مقرر ہیں.

يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ﴿١٢

12جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.[1]

إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ﴿١٣

13یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.

وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ﴿١٤

14اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.[1]

يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ﴿١٥

15بدلے والے دن اس میں جائیں گے.[1]

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ﴿١٦

16وه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.[1]

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ﴿١٧

17تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.

ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ﴿١٨

18میں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.[1]

يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ﴿١٩

19(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.[1]

RELATED SURAHS