الزلزلة
The Earthquake • 8 ayahs • Medinan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی.[1]
2اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی.[1]
3انسان کہنے لگے گا کہ اسے کیا ہوگیا؟[1]
4اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی.[1]
5اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا.[1]
6اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں[1] گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں.[2]
7پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.[1]
8اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.[1]