Al-'Adiyat

العاديات

The Chargers11 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا﴿١

1ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم![1]

فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا﴿٢

2پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم![1]

فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا﴿٣

3پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.[1]

فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا﴿٤

4پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں[1]

فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا﴿٥

5پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.[1]

إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ﴿٦

6یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.[1]

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ﴿٧

7اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.[1]

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ﴿٨

8یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے.[1]

۞ أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ﴿٩

9کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.[1]

وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ﴿١٠

10اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.[1]

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ﴿١١

11بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.[1]

RELATED SURAHS