القارعة
The Striking Calamity • 11 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1کھڑکھڑا دینے والی۔
2کیا[1] ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.
3تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.
4جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.[1]
5اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.[1]
6پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.[1]
7وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.[1]
8اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.[1]
9اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.[1]
10تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.[1]
11وه تند وتیز آگ (ہے).[1]