'Abasa

عبس

He Frowned42 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ﴿١

1وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.

أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ﴿٢

2(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]

وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ﴿٣

3تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]

أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ﴿٤

4یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.

أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ﴿٥

5جو بے پرواہی کرتا ہے.[1]

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ﴿٦

6اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.[1]

وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ﴿٧

7حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.[1]

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ﴿٨

8اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.[1]

وَهُوَ يَخۡشَىٰ﴿٩

9اور وه ڈر (بھی) رہا ہے.[1]

فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ﴿١٠

10تو اس سے بےرخی برتتا ہے.[1]

كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ﴿١١

11یہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ﴿١٢

12جو چاہے اس سے نصیحت لے.[1]

فِي صُحُفٖ مُّكَرَّمَةٖ﴿١٣

13(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]

مَّرۡفُوعَةٖ مُّطَهَّرَةِۭ﴿١٤

14جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.[1]

بِأَيۡدِي سَفَرَةٖ﴿١٥

15ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.[1]

كِرَامِۭ بَرَرَةٖ﴿١٦

16جو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]

قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ﴿١٧

17اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.[1]

مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ﴿١٨

18اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.

مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ﴿١٩

19اسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ﴿٢٠

20پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ﴿٢١

21پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ﴿٢٢

22پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا۔

كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ﴿٢٣

23ہرگز نہیں[1] ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ﴿٢٤

24انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]

أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبّٗا﴿٢٥

25کہ ہم نے خوب پانی برسایا.

ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقّٗا﴿٢٦

26پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.

فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبّٗا﴿٢٧

27پھر اس میں سے اناج اگائے.

وَعِنَبٗا وَقَضۡبٗا﴿٢٨

28اور انگور اور ترکاری.

وَزَيۡتُونٗا وَنَخۡلٗا﴿٢٩

29اور زیتون اور کھجور.

وَحَدَآئِقَ غُلۡبٗا﴿٣٠

30اور گنجان باغات.

وَفَٰكِهَةٗ وَأَبّٗا﴿٣١

31اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).[1]

مَّتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ﴿٣٢

32تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ﴿٣٣

33پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.[1]

يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ﴿٣٤

34اس دن آدمی اپنے بھائی سے.

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ﴿٣٥

35اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ﴿٣٦

36اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.

لِكُلِّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٖ شَأۡنٞ يُغۡنِيهِ﴿٣٧

37ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.[1]

وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ مُّسۡفِرَةٞ﴿٣٨

38اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.

ضَاحِكَةٞ مُّسۡتَبۡشِرَةٞ﴿٣٩

39(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.[1]

وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٞ﴿٤٠

40اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.

تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ﴿٤١

41جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.[1]

أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ﴿٤٢

42وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.[1]

RELATED SURAHS