الفلق
The Daybreak • 5 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.[1]
2ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.[1]
3اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.[1]
4اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).[1]
5اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.[1]