الناس
Mankind • 6 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.[1]
2لوگوں کے مالک کی[1] (اور).
3لوگوں کے معبود کی (پناه میں).[1]
4وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.[1]
5جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.
6(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.[1]