Al-Qiyamah

القيامة

The Resurrection40 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ﴿١

1میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.[1]

وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ﴿٢

2اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.[1]

أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ﴿٣

3کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.[1]

بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ﴿٤

4ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.[1]

بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ﴿٥

5بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.[1]

يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ﴿٦

6پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.[1]

فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ﴿٧

7پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.[1]

وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ﴿٨

8اور چاند بے نور ہو جائے گا.[1]

وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ﴿٩

9اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.[1]

يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ﴿١٠

10اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟[1]

كَلَّا لَا وَزَرَ﴿١١

11نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.[1]

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ﴿١٢

12آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.[1]

يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ﴿١٣

13آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.[1]

بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ﴿١٤

14بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.[1]

وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ﴿١٥

15اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.[1]

لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ﴿١٦

16(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت[1] نہ دیں.

إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ﴿١٧

17اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.[1]

فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ﴿١٨

18ہم جب اسے پڑھ[1] لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.[2]

ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ﴿١٩

19پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]

كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ﴿٢٠

20نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.

وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ﴿٢١

21اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو.[1]

وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ﴿٢٢

22اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ﴿٢٣

23اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے.[1]

وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ﴿٢٤

24اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے.[1]

تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ﴿٢٥

25سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ[1] کیا جائے گا.

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ﴿٢٦

26نہیں نہیں[1] جب روح ہنسلی تک[2] پہنچے گی.

وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ﴿٢٧

27اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک[1] کرنے واﻻ ہے؟

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ﴿٢٨

28اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے.[1]

وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ﴿٢٩

29اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.[1]

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ﴿٣٠

30آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے.

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ﴿٣١

31اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.[1]

وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ﴿٣٢

32بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.[1]

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ﴿٣٣

33پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.[1]

أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ﴿٣٤

34افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.

ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ﴿٣٥

35وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.[1]

أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى﴿٣٦

36کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.[1]

أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةٗ مِّن مَّنِيّٖ يُمۡنَىٰ﴿٣٧

37کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةٗ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ﴿٣٨

38پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.[1]

فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ﴿٣٩

39پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.

أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ﴿٤٠

40کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.[1]

RELATED SURAHS