Al-Ma'arij

المعارج

The Ascending Stairways44 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَأَلَ سَآئِلُۢ بِعَذَابٖ وَاقِعٖ﴿١

1ایک سوال کرنے والے[1] نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.

لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعٞ﴿٢

2کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.

مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ﴿٣

3اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.[1]

تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٖ﴿٤

4جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں[1] ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.

فَٱصۡبِرۡ صَبۡرٗا جَمِيلًا﴿٥

5پس تو اچھی طرح صبر کر.

إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا﴿٦

6بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.[1]

وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا﴿٧

7اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.[1]

يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ﴿٨

8جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔

وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ﴿٩

9اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.[1]

وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمٗا﴿١٠

10اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.

يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ﴿١١

11(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے[1] ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ﴿١٢

12اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.

وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ﴿١٣

13اور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.

وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ يُنجِيهِ﴿١٤

14اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.[1]

كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ﴿١٥

15(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.[1]

نَزَّاعَةٗ لِّلشَّوَىٰ﴿١٦

16جو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.[1]

تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ﴿١٧

17وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.

وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ﴿١٨

18اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.[1]

۞ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا﴿١٩

19بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.[1]

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعٗا﴿٢٠

20جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.

وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا﴿٢١

21اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.

إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ﴿٢٢

22مگر وه نمازی.

ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ﴿٢٣

23جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.[1]

وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ﴿٢٤

24اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.[1]

لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ﴿٢٥

25مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.[1]

وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ﴿٢٦

26اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.[1]

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ﴿٢٧

27اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.[1]

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٖ﴿٢٨

28بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.[1]

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ﴿٢٩

29اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.

إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ﴿٣٠

30ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.[1]

فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ﴿٣١

31اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ﴿٣٢

32اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.[1]

وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ﴿٣٣

33اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.[1]

وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ﴿٣٤

34اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.

أُوْلَٰٓئِكَ فِي جَنَّٰتٖ مُّكۡرَمُونَ﴿٣٥

35یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.

فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ﴿٣٦

36پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.

عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ﴿٣٧

37دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..[1]

أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٖ﴿٣٨

38کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟

كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ﴿٣٩

39(ایسا) ہرگز نہ ہوگا[1] ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.[2]

فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ﴿٤٠

40پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں[1] کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ﴿٤١

41اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں[1] اور ہم عاجز نہیں ہیں.[2]

فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ﴿٤٢

42پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے[1] یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.

يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ﴿٤٣

43جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.[1]

خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ﴿٤٤

44ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی[1] ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی[2]، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.[3]

RELATED SURAHS