Al-Haqqah

الحاقة

The Inevitable52 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلۡحَآقَّةُ﴿١

1ﺛابت ہونے والی.[1]

مَا ٱلۡحَآقَّةُ﴿٢

2ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟[1]

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ﴿٣

3اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟[1]

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ﴿٤

4اس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا[1]

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ﴿٥

5(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.[1]

وَأَمَّا عَادٞ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحٖ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٖ﴿٦

6اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.[1]

سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ﴿٧

7جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا[1] پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.[2]

فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٖ﴿٨

8کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟

وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ﴿٩

9فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی[1] ، انہوں نے بھی خطائیں کیں.

فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةٗ رَّابِيَةً﴿١٠

10اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.[1]

إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ﴿١١

11جب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]

لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ﴿١٢

12تاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]

فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةٞ وَٰحِدَةٞ﴿١٣

13پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.[1]

وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةٗ وَٰحِدَةٗ﴿١٤

14اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں[1] گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

فَيَوۡمَئِذٖ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ﴿١٥

15اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.

وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذٖ وَاهِيَةٞ﴿١٦

16اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.[1]

وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ ثَمَٰنِيَةٞ﴿١٧

17اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے[1] ، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.[2]

يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ﴿١٨

18اس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.

فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ﴿١٩

19سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا[1] کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.[2]

إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ﴿٢٠

20مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]

فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ﴿٢١

21پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ﴿٢٢

22بلند وباﻻ جنت میں.[1]

قُطُوفُهَا دَانِيَةٞ﴿٢٣

23جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے.[1]

كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ﴿٢٤

24(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے.[1]

وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ﴿٢٥

25لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی.[1]

وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ﴿٢٦

26اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے.[1]

يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ﴿٢٧

27کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی.[1]

مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ﴿٢٨

28میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا.

هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ﴿٢٩

29میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا.[1]

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ﴿٣٠

30(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو.

ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ﴿٣١

31پھر اسے دوزخ میں ڈال دو.[1]

ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةٖ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعٗا فَٱسۡلُكُوهُ﴿٣٢

32پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.[1]

إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ﴿٣٣

33بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.[1]

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ﴿٣٤

34اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.[1]

فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمٞ﴿٣٥

35پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ﴿٣٦

36اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]

لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ﴿٣٧

37جسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا.[1]

فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ﴿٣٨

38پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.

وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ﴿٣٩

39اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]

إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ﴿٤٠

40کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ﴿٤١

41یہ کسی شاعر کا قول نہیں[1] (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے.

وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٖۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ﴿٤٢

42اور نہ کسی کاہن کا قول ہے[1] ، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو.[2]

تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ﴿٤٣

43(یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے.[1]

وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ﴿٤٤

44اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]

لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ﴿٤٥

45تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے.[1]

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ﴿٤٦

46پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]

فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ﴿٤٧

47پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا.[1]

وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةٞ لِّلۡمُتَّقِينَ﴿٤٨

48یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے.[1]

وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ﴿٤٩

49ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں.

وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ﴿٥٠

50بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.[1]

وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ﴿٥١

51اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.[1]

فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ﴿٥٢

52پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.[1]

RELATED SURAHS