Al-Mursalat

المرسلات

Those Sent Forth50 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا﴿١

1دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.[1]

فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا﴿٢

2پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.[1]

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا﴿٣

3پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.[2]

فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا﴿٤

4پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.[1]

فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا﴿٥

5اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.[1]

عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا﴿٦

6جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.[1]

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ﴿٧

7جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ﴿٨

8پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ﴿٩

9اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.

وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ﴿١٠

10اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.[1]

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ﴿١١

11اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.[1]

لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ﴿١٢

12کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟[1]

لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ﴿١٣

13فیصلے کے دن کے لیے.[1]

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ﴿١٤

14اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿١٥

15اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]

أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ﴿١٦

16کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ﴿١٧

17پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.[1]

كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ﴿١٨

18ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿١٩

19اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.

أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ﴿٢٠

20کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.

فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ﴿٢١

21پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]

إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ﴿٢٢

22ایک مقرره وقت تک.[1]

فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ﴿٢٣

23پھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٢٤

24اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.

أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا﴿٢٥

25کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا﴿٢٦

26زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]

وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا﴿٢٧

27اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٢٨

28اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.

ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ﴿٢٩

29اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]

ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ﴿٣٠

30چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]

لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ﴿٣١

31جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]

إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ﴿٣٢

32یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ﴿٣٣

33گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٣٤

34آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.

هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ﴿٣٥

35آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]

وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ﴿٣٦

36نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٣٧

37اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔

هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ﴿٣٨

38یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]

فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ﴿٣٩

39پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٤٠

40وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ﴿٤١

41بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ﴿٤٢

42اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.[1]

كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ﴿٤٣

43(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ﴿٤٤

44یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٤٥

45اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]

كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ﴿٤٦

46(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٤٧

47اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ﴿٤٨

48ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ﴿٤٩

49اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]

فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ﴿٥٠

50اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]

RELATED SURAHS