An-Naba

النبأ

The Tidings40 ayahsMeccan

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ﴿١

1یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.[1]

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ﴿٢

2اس بڑی خبر کے متعلق.

ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ﴿٣

3جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں.[1]

كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ﴿٤

4یقیناً یہ عنقریب جان لیں گے۔

ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ﴿٥

5پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا.[1]

أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا﴿٦

6کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟[1]

وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا﴿٧

7اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)[1]

وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا﴿٨

8اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.[1]

وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا﴿٩

9اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.[1]

وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا﴿١٠

10اور رات کو ہم نے پرده بنایا.[1]

وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا﴿١١

11اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.[1]

وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا﴿١٢

12اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.[1]

وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا﴿١٣

13اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.[1]

وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا﴿١٤

14اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.[1]

لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا﴿١٥

15تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.[1]

وَجَنَّٰتٍ أَلۡفَافًا﴿١٦

16اور گھنے باغ (بھی اگائیں).[1]

إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا﴿١٧

17بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.[1]

يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا﴿١٨

18جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.[1]

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا﴿١٩

19اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.[1]

وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا﴿٢٠

20اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.[1]

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا﴿٢١

21بیشک دوزخ گھات میں ہے.[1]

لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابٗا﴿٢٢

22سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے.

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا﴿٢٣

23اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.[1]

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا﴿٢٤

24نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا.

إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا﴿٢٥

25سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.[1]

جَزَآءٗ وِفَاقًا﴿٢٦

26(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.[1]

إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا﴿٢٧

27انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.[1]

وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا﴿٢٨

28اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے.

وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا﴿٢٩

29ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے.[1]

فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا﴿٣٠

30اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے.[1]

إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا﴿٣١

31یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے.[1]

حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا﴿٣٢

32باغات ہیں اور انگور ہیں.[1]

وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا﴿٣٣

33اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں.[1]

وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا﴿٣٤

34اور چھلکتے ہوئے جام ہیں.[1]

لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّٰبٗا﴿٣٥

35وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.[1]

جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا﴿٣٦

36(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.[1]

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا﴿٣٧

37(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.[1]

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا﴿٣٨

38جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے[1] تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.[2]

ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا﴿٣٩

39یہ دن حق ہے[1] اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے.[2]

إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا﴿٤٠

40ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے[1] ۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا[2] اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.[3]

RELATED SURAHS