الهمزة
The Gossipmonger • 9 ayahs • Meccan
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.[1]
2جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]
3وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]
4ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]
5اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟[1]
6وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.
7جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.[1]
8وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.[1]
9بڑے بڑے ستونوں میں.